کورونا کیلئے مختص وارڈز میں 50 فیصد سے زائد گنجائش

کراچی: کورونا کیلئے مختص وارڈز میں 50 فیصد سے زائد گنجائش

کراچی کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں کورونا کے لیے مختص وارڈز میں 50 فیصد سے زائد مریضوں کی گنجائش موجود ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق کراچی کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں کورونا کے لیے مختص وارڈ میں 552 وینٹی لیٹرز میں سے 287 پر مریض موجود ہیں۔

شہر میں اس وقت 265 وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی گنجائش ہے، 1395 ایچ ڈی یو کے بیڈز میں سے 660 ایچ ڈی یو بیڈز پر مریض ہیں۔

 شہر میں کورونا کے مختص آکسیجن بیڈز کی تعداد 735 رہ گئی ہے، شہر میں 291 لوفلو بیڈز میں سے 141 پر مریض موجود ہیں جبکہ 150 خالی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں