گوادر حملہ پاک چین معاشی وژن سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے، فواد چودھری

گوادر حملہ پاک چین معاشی وژن سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے، فواد چودھری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ گوادر میں حملہ پاک چین معاشی وژن کو سبوتاژ کرنے کی ایک اور کوشش ہے، دشمن ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے دھماکے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرےمیں لائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گوادر میں چینی شہریوں کے قافلے پر حملہ ہوا تھا جس میں ایک چینی باشندہ زخمی ہوگیا تھا، تاہم اس کی حالت بہتر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں