وزیر کھیل پنجاب کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

وزیر کھیل پنجاب کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

رائے تیمور بھٹی کا کہنا تھا کہ کورونا کے وار جاری ہیں احتیاط کریں، شہری ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ اختیار کریں۔

دوسری جانب کراچی کی ایک اور ڈاکٹر کورونا وائرس کا شکار ہو کر چل بسیں، بحریہ ٹاؤن اسپتال کی چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نسرین مغل بیس روز قبل کورونا وائرس کا شکار ہوئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں