مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک

شکار پور: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک

سندھ کے شہر شکار پور میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے، ہلاک ملزمان کے قبضے سے پولیس نے اسلحہ برآمد کر لیا۔

شکار پور کے ایس ایس پی تنویر تنیو کے مطابق انڈس ہائی وے کے قریب لنک روڈ پر 6 ڈاکو واردات کی نیت سے کھڑے تھے کہ اس دوران پولیس موبائل وہاں پہنچ گئی۔

پولیس موبائل کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 4 ملزمان فرار ہو گئے۔

مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے، ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں