پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی ظالمانہ قانون ہے، رضا ربانی

پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی ظالمانہ قانون ہے، میڈیا اتھارٹی پریس اینڈ پبلی کیشن آرڈیننس سے بھی بڑھ کر ہے۔

ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ میڈیا اتھارٹی فوجی حکمرانی کے تحت مارشل لا ریگولیشنز سے بھی بڑھ کر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مسترد کرتے ہیں، میڈیا اتھارٹی کالے قوانین کا سیاہ ترین قانون ہے۔

پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ اس کا مقصد میڈیا کو دبانا ہے، حکومت ملک میں فاشسٹ حکمرانی نافذ کرنے کی خواہاں ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ میڈیا اتھارٹی فلموں، الیکٹرانک، پرنٹ، ڈیجیٹل میڈیا کو ریگولیٹ کرے گی، میڈیا اتھارٹی کے ذریعے تمام موجودہ میڈیا قوانین کو ختم کردیا جائے گا۔

پی پی سینیٹر نے کہا کہ اتھارٹی کےتحت ہائی کورٹ کا اپیل کا فورم بھی ختم کردیا گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ میڈیا کسی زیرسماعت معاملے پر کوئی پروگرام کرنے کے بھی قابل نہ رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں