بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں ریکارڈ اضافہ

بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں ریکارڈ اضافہ

بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، جو 4.8 فیصد سے بڑھ کر 13.2فیصد ہو گئی، جبکہ کوئٹہ میں بھی شرح 2.6 فیصد سے بڑھ کر 4.3 فیصد ہوگئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق پیر کو صوبے کے چار اضلاع میں 362 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، صوبے میں کیے گئے کورونا ٹیسٹ کے نتیجے میں 48 مثبت کیسز سامنے آئے۔

 محکمہ صحت کے مطابق ضلع کوئٹہ میں کورونا کے 185ٹیسٹ کئے گئے۔

صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 335 ہے، 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے 29 اضلاع میں کورونا کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں