جسٹس احمد علی شیخ کا بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ حلف نہ لینے کا فیصلہ

سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ نے سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج کی حیثيت سے حلف اٹھانے سے انکار کردیا۔

صدر مملکت اور چیف جسٹس آف پاکستان کو لکھے گئے خط میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج تعیناتی کے لیے چیف جسٹس ہائی کورٹ کی منظوری ضروری ہے۔

جسٹس احمد علی شیخ نے کہا کہ وہ بطور ایڈہاک جج تعیناتی سے معذرت کرچکے ہیں، ایڈہاک جج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن غیرقانونی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کل سپریم کورٹ میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں حلف نہیں لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں