پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، نوٹیفکیشن جاری

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

حکومت نے اگلے 15 دن تک کے لیے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 81 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں رد و بدل کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 119 روپے 80 پیسے پر برقرار ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 116 روپے 53 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں