کر اچی دھماکے میں 11 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، مرتضیٰ وہاب

کر اچی دھماکے میں 11 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، مرتضیٰ وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں مواچھ موڑ کے قریب ایک ٹرک میں ہونے والے بم دھماکے میں اب تک 11 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ میں نے اویس شاہ کے ساتھ ٹراما سینٹر کا دورہ کیا ہے، جہاں پر اب تک 11 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، 9 افراد زخمی ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز زخمیوں کی جان بچانے کی پوری کوشش کررہے ہیں، جس طرح کے علاج یا سرجری کی ضرورت ہوگی وہ کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں