کراچی انصاف ہاؤس میں شجر کاری مہم کا آغاز

کراچی انصاف ہاؤس میں شجر کاری مہم کا آغاز

پاکستان تحریکِ انصاف کراچی کے مرکز کراچی انصاف ہاؤس میں شجر کاری مہم کا آغاز ہوا۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کراچی ڈویژن کے صدرخرم شیر زمان نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ بچوں کو اسکولوں میں پودے تقسیم کریں گے۔

انہوں نے کراچی کے شہریوں پر زور دیا کہ عوام گلوبل وارمنگ کے مسائل سے بچنے کے لیے شہر میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔

بعد میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کراچی ڈویژن کے صدرخرم شیر زمان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے شہریوں میں پودے تقسیم کیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں