آزاد کشمیر، یوم آزادی کے موقع پر ایوان صدر میں پرچم کشائی کی تقریب

آزاد کشمیر، یوم آزادی کے موقع پر ایوان صدر میں پرچم کشائی کی تقریب

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں یوم آزادی کے موقع پر ایوان صدر میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

صدر آزاد کشمیر کی عدم موجودگی میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے پرچم کشائی کی، پرچم کشائی کی تقریب میں پولیس کےچاق چوبند دستے نے سلامی دی۔

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں میونسپل کارپوریشن کے سبزہ زار میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی، ڈی آئی جی طاہر قریشی اور کمشنر محمد رقیب نے پرچم کشائی کی، تقریب میں ضلعی انتظامیہ، سول سوسائٹی اور بچوں نے  شرکت کی۔

آزاد کشمیرکے شہر نکیال میں یوم آزادی پر سول سوسائٹی کی جانب سے کیک کاٹا گیا، پرچم کشائی کے بعد پاکستان اور کشمیر کے ترانے پیش کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں