ہم نے سیالکوٹ سے ن لیگ کا بوریا بستر گول کردیا، عثمان ڈار

ہم نے سیالکوٹ سے ن لیگ کا بوریا بستر گول کردیا، عثمان ڈار

تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نےکہا ہے کہ ہم نے سیالکوٹ میں ن لیگ کا بوریا بستر گول کیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں عثمان ڈار، پی پی کی ناز بلوچ اور ن لیگ کے محمد زبیر شریک ہوئے۔

عثمان ڈار نے استفسار کیا کہ نواز شریف لندن میں سیاسی پناہ لیں گے تو ن لیگ کیا بیانیہ لے کر آئے گی؟

انہوں نے کہاکہ ن لیگی سوچ رہے ہیں کہ برطانیہ میں انہیں ریلیف مل جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ برطانیہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں ہے اس کے باوجود نواز شریف کی واپسی کے لیےحکومت کچھ نہ کچھ کررہی ہے۔

ُاُن کا کہنا تھا کہ اس وقت اپوزیشن ہے کہاں؟ یہ اپنے کیسز کا دفاع کررہے ہیں، ہم نے پنجاب میں 11 میں سے 9 سیٹیں جتیں اور آزاد کشمیر میں سوئپ کیا۔

عثمان ڈار نے یہ بھی کہا کہ جس نے وفاق میں حکومت بنانی ہے اُسے پنجاب میں جیتنا یا برتری حاصل کرنا ضروری ہے، سیالکوٹ میں کسی نے پیپلز پارٹی سے ٹکٹ تک نہیں لیا۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمیں لوگوں کو ریلیف کیسے دینا ہے، اس کی طرف جانا ہے، ہم مستقبل میں پرفارمنس کو بھی ٹھیک کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں