وزیر اعظم آفس سے باقاعدہ ملاقات کا پیغام موصول ہوا، فردوس عاشق اعوان

وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات نہ ہونے سے متعلق خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مجھے وزیراعظم آفس سے باقاعدہ ملاقات کا پیغام موصول ہوا، جس کے بعد وزیر اعظم سے آج گورنر ہاؤس میں ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چند شرپسند عناصر سے وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات ہضم نہیں ہورہی، شرپسند عناصر جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حاسدین کے ہاتھ میں کچھ نہیں آئے گا، سوائے مایوسی کے، حاسدین ذہن نشین رکھیں وزیراعظم سے بغیر شیڈول کوئی ملاقات نہیں کرسکتا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پروٹوکول سے کال موصول ہونے کے بعد ہی میں نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ میرے حوالے سے بے بنیاد خبریں چلوانے والے نادان دوست ہوش کے ناخن لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں