راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی جاری

راولپنڈی (حالات نیوز ڈسک)راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی جاری تفصیلات کے مطابق تھانہ صادق آباد پولیس نے حسن جہانگیر سے 120گرام چرس، تھانہ مورگاہ پولیس نے محمد ذیشان سے 200گرام چرس اورتھانہ آراے بازار پولیس نے شہزاد مسیح سی20لیٹرشراب برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔ایس ایچ اوگنجمنڈی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان لے کرجانے والے ملزم بلال شہزاد کو گرفتارکرلیا، ملزم کے قبضہ سے سامان آتش بازی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا، تھانہ ٹیکسلا پولیس کو متاثرہ بچے کے والد محمد قاسم نے ددرخواست دی کہ عامر ضیاء نے اس کے 08سالہ بیٹے کو دوکان کے اندر بلایا اورزیادتی کا نشانہ بنایا ،جس پر ٹیکسلا پولیس نے مقدمہ درج کیا، ایس ایچ اوٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 08سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالے ملزم عامر ضیاءکو گرفتارکرلیا، جبکہ تھانہ صدر بیرونی پولیس کو متاثر ہ خاتون نے درخواست دی کہ اس کاسابقہ خاوند خرم لیاقت زبردستی گھر داخل ہو ا اوراسلحہ کے نوک پراسے زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر صدر بیرونی پولیس نے مقدمہ درج کیا، ایس ایچ او صدر بیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم خرم لیاقت کو گرفتا رکرلیا، ایس ایچ او آراے بازارنے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش مظفر خان کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سی01کلو155گرام چرس برآمدکرکے مقدمہ درج کرلی۔ایس ایچ اوٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئی03 ملزمان صفی اللہ ، شمس الرحمان اورکامران کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سی03پستول30بور معہ ایمونیشن کرلیے، ایس ایچ اوگوجرخان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم جنید کوگرفتارکرلیا، ملزم کے قبضے سی01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ایس ایچ او چونترہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد تاج کو گرفتا رکرکے ملزم کے قبضہ سی01رائفل 8MM معہ ایمونیشن برا?مد کی، ملزمان خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔ایس ایچ اوصدربیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں رقص و سرود کی محفل سجانے،ساﺅنڈ سسٹم ایکٹ ، اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر03خواتین سمیت 13 افراد کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میںنمرہ ،ثناء ،فوزیہ ،یاسر منظور،سنیل عارف،محمد ندیم ،عبدالقدیر، ذیشان علی ،طارق رحمان ،ناصر فاروق،دانش نصیر ، ذوالقرنین اورمحمد لقمان شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے ساﺅنڈ سسٹم ،شیشہ حقہ وفلیور اور01بوتل شراب برآمد ہوئی ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،پیرودھائی پولیس کو مجیب کمال نے درخواست دی کہ نامعلوم ملزمان نے اس کے گھر کی الماری سے 26تولے سونا چوری کر لیا،جس پرپیرودھائی پولیس نے مجیب کمال کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا،ایس ایچ او پیرودھائی اور ان کی ٹیم نے 72 گھنٹوں میں واردات کو ٹریس کرکے مدعی کے بیٹے احمد یار کو سہولت کاروں سمیت گرفتار کر لیا،ملزمان محمد ولید اور محمد نبیل نے ملزم احمد یار سے چوری شدہ سونا خریدا،ایس ایچ او نے بتایا کہ تفتیش کے دوران چوری شدہ سونے کی برآمدگی کو یقینی بنایا جائے گا،ایس پی راول ضیاء الدین احمد نے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم چاہے کتنا ہی شاطر اور چالاک ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں