گوجرانوالہ میں مسافر وین میں دھماکا، 9 افراد جاں بحق، متعدد شدید زخمی

گوجرانوالہ (حالات نیوز ڈسک) گوجرانوالہ میں مسافر وین میں دھماکا، آگ لگنے سے 9 افراد جاں بحق، متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہو گئے، وین میں آگ بھڑک ا±ٹھنے کی وجہ سے وین کا دروازہ نہ کھل سکا، جس کی وجہ سے آگ سے جھلس کر 9 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ متعدد افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق مسافر وین میں دھماکا سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے ہوا۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں