ن لیگ کے کارکنان آپے سے باہر، شہباز شریف اور نواز شریف کے پوسٹر پھاڑنے کی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی (حالات میڈیا ڈیسک) گن لیگ کے کارکنان آپے سے باہر، لیگی کارکنان نے مسلم لیگ ہاو?س پر دھاوا بول دیا، توڑ پھوڑ کرنے اور شہباز شریف و نواز شریف کے پوسٹر پھاڑ نے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن سندھ کی قیادت میں شدید اختلافات سامنے آگئے۔ مسلم لیگ ہاﺅس پر کراچی ڈویڑن کے ایک گروپ نے قبضہ کر لیا۔کنٹومنٹ الیکشن کی ٹکٹس کی تقسیم کیخلاف مسلم لیگ ہاﺅس پر کارکنوں نے احتجاج کیا اور نعرہ بازی کی۔ لیگی کارکنان نے مفتاح اسماعیل اور شاہ محمد شاہ کے خلاف نعرے لگائے۔ مسلم لیگ ہاﺅس کے باہر مشتعل کارکنان نے قیادت کے پوسٹر پھاڑ دیئے اور دروازے توڑ کر قبضہ کر لیا۔کارکنان نے کہا کہ سندھ قیادت کے کنٹومنٹ سے مطعلق کمیٹی کے فیصلوںکونہیں مانتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں