کراچی سے اسلام آباد پہنچنے والی نجی ایئرلائن میں جیب کترے ہاتھ دکھا گئے

کراچی سے اسلام آباد پہنچنے والی نجی ایئرلائن میں جیب کترے ہاتھ دکھا گئے

کراچی سے اسلام آباد پہنچنے والی نجی ایئرلائن میں جیب کترے ہاتھ دکھا گئے، دوران سفر کینیڈین پاکستانی نژاد فیملی کا پرس چرا لیا گیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد بھی دروازے نہ کھولے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان کی ایمرجنسی کال پر مسافروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کو بھی طلب کیا گیا۔

ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں کینیڈین فیملی اور دیگر مسافروں میں تلخ کلامی ہوتی رہی۔

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر بھی طیارے میں موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی نژاد کینیڈین فیملی کے مطابق پرس میں 2 ہزار ڈالر اور 250 درہم موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں