پی ٹی آئی مرتضیٰ وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر تقرری چیلنج کرے گی

پی ٹی آئی مرتضیٰ وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر تقرری چیلنج کرے گی

تحریک انصاف نے مرتضیٰ وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی تقرری کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ پارٹی نے آرٹیکل 140 اے کے تحت عدالت میں درخواست دائر کی ہوئی ہے۔ جس کے مطابق کسی بھی سیاسی شخص کی عبوری مدت میں تعیناتی نہیں کی جاسکتی۔

دوسری جانب بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کا چارج سنبھالنے کے بعد مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پچھلے چار پانچ سالوں میں مسائل حل ہی نہیں ہوئے، شہر کی خدمت کے حوالے سے اپنا ایکشن پلان تیار کرنے کے بعد پالیسی سے آگاہ کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں