1 دن میں 2 ہزار سے زائد افراد کورونا کا شکار، شرح 20.59 ریکارڈ

کراچی: 1 دن میں 2 ہزار سے زائد افراد کورونا کا شکار، شرح 20.59 ریکارڈ

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 20 اعشاریہ 59 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

محکمۂ صحت کے ترجمان کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 551 کورونا ٹیسٹ ہوئے، جبکہ 2 ہزار 172 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

حیدر آباد میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 16 اعشاریہ 67 فیصد رہی۔

حیدرآباد میں اس دوران 972 ٹیسٹ کیئے گئے، 162 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

کراچی اور حیدر آباد کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی شرح 3 اعشاریہ 91 فیصد رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ان اضلاع میں 10 ہزار 236 ٹیسٹ ہوئے، جبکہ 400 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

محکمۂ صحت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ بھر میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کے مثبت آنے کی شرح 12 اعشاریہ 56 فیصد رہی ہے۔

اس دوران صوبے بھر میں مجموعی طور پر 21 ہزار 759 کورونا ٹیسٹ کیئے گئے جبکہ 2 ہزار 734 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمۂ صحت کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 28 افراد انتقال کر گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں