وفاقی حکومت کا سندھ کے عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کا فیصلہ، ذرائع

وفاقی حکومت کا سندھ کے عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کا فیصلہ، ذرائع

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت سندھ سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں وفاقی حکومت  نے سندھ کے عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات  کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز، اے این ایف، ایف آئی اے اور کسٹم کو سندھ میں متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے عوام کو ڈاکوؤں، بھتا خوروں اور جرائم پیشہ عناصر سے نجات دلائی جائے گی۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ ڈاکوؤں کے خلاف سندھ کے مخصوص مقامات پر آپریشن ہوں گے، چاروں وفاقی ادارے باہمی اشتراک سے کارروائی کی اپنی اپنی منصوبہ بندی کریں گے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سندھ بھر میں امن و امان یقینی بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں