رائے ونڈ میں غیر قانونی ہاﺅسنگ سوسائٹی ڈویپلرز نے سینکڑوں افراد سے کروڑوں روپے ہتھیا لئے

رائے ونڈ (حالات میڈیا ڈسک) رائے ونڈ میں غیر قانونی ہاﺅسنگ سوسائٹی ڈویپلرز نے سینکڑوں افراد سے کروڑوں روپے ہتھیا لئے،سہولیات کے سہانے خواب دکھا کرڈویلپرز رفوچکر ہوگئے ،متاثرین کا احتجاج تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ میں غیر قانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیز کی بھرمار ہے ریلوے پھاٹک جودھو دھیر کے قریب واقع رائل سٹی نامی غیر قانونی ہاﺅسنگ سوسائٹی کے درجنوں متاثرین نے ڈویپلرز کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ اور مختلف محکمہ جات کی ملی بھگت سے رائل سٹی مالکان نے سینکڑوں افراد سے کروڑوں روپے ہتھیا لئے ہیں ،بجلی ،گیس،کشادہ سڑکوں ،پارک ،واٹر فلٹریشن پلانٹ ،سیکورٹی سسٹم سمیت دیگر سہولیات کا لالچ دیکر لاکھوں روپے فی مرلہ کے حساب سے رقوم وصول کرنے کے بعد رفوچکر ہو گئے ہیں متاثرین نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جمع پونجی لٹ چکی ہے ایل ڈی اے کی جانب سے اس سوسائٹی کے خلاف30جنوری 2021کو مقدمہ درج ہونے کے باجود کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی،کروڑوں روپے ادائیگی کے باجود مالکانہ حقوق نہیں دئیے جارہے ،سادہ لوح خریداروں کو تمام سرکاری اداروں سے منظوری کا جھانسہ دیکر فراڈ کرنیوالے ڈویپلرز منظر عام سے غائب ہو چکے ہیں انکے فون بند ہیں کئی سالوں سے رقوم ڈوبنے پر ذہنی مریض بن چکے ہیں ،متاثرین نے مزید کہا کہ سوسائٹی ڈویپلرز نے ہمارے ساتھ جو وعدے کئے تھے اس پر کسی ایک پر بھی عمل درآمد نہیں ہوا ،لیسکو افسران کو بھاری رشوت دیکر بجلی کی غیر قانونی تنصیب کروائی گئی ،باﺅنڈری وال ،سیکورٹی سسٹم نہ ہونے سے وجہ سے جن لوگوں نے یہاں تعمیرات شروع کروا رکھی ہیں انکو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تشہیری مہم کے ذریعے سینکڑوں سادہ لوح افراد کروڑوں روپے لٹا چکے ہیں متاثرین نے انٹی کرپشن ،نیب ،پولیس حکام سمیت دیگر اداروں نے تحریری درخواستیں دے رکھی ہیں لیکن بااثر سوسائٹی مالکان نے تمام اداروں کے منہ بند کروا رکھے ہیں ، متاثرین نے وزیر اعظم عمران خان سے رائے ونڈ غیر قانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں