نذیر چوہان کی رہائی پر سماعت کل تک ملتوی

تحریک انصاف کے ایم پی اے نذیر چوہان کی رہائی کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

نذیر چوہان نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر شہزاد اکبر سے زبانی کے بعد تحریری معافی بھی مانگ لی۔

شہزاد اکبر نے دوسری طرف نذیر چوہان کو معاف بھی کردیا اور اس حوالے سے بیان حلفی بھی جمع کروادیا ہے۔

بیان حلفی میں کہا گیا کہ نذیر چوہان نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے اور بے بنیاد الزامات پر معذرت بھی کرلی ہے، ان کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

تحریری بیان میں شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ میں نے نذیر چوہان کو اللہ کے نام پر معاف کردیا ہے۔

بیان حلفی کے باوجودہ سیشن کورٹ لاہور نے نذیر چوہان کی درخواست ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔

عدالت نے دوران سماعت شہزاد اکبر کو صلح کی تصدیق خود آکر کرنے یا اپنا نمائندہ مقرر کرکے عدالت میں بھیجنے کا حکم دے دیا اور سماعت کل تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں