سندھ حکومت جمہوریت پر نہیں آمریت پر چل رہی ہے، فاروق ستار

سندھ حکومت جمہوریت پر نہیں آمریت پر چل رہی ہے، فاروق ستار

سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت جمہوریت پر نہیں آمریت پر چل رہی ہے۔ لاوا پک رہا ہے، یہ پھٹ گیا تو بڑی عوامی تحریک چلے گی۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ تاجروں سےکہتا ہوں کہ تیاری کرو، میں آپ کے ساتھ ہوں۔ گرفتاریاں ہوں گی تو دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو بھی پتلی گلی سے نکلنے کا راستہ نہیں دیں گے۔ کاروبار کھول کر ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں