دیامر میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش

دیامر میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش

دیامر میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

بابوسر ٹاپ پر طوفانی بارش اور ہلکی برف باری ہوئی جس سے وادی داریل کے نالے میں طغیانی آگئی۔ تتہ پانی، چلاس شہر اور وادی تھک نیاٹ میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔

ادھر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

علاوہ ازیں پانی کی سطح بلند ہونے پر راول ڈیم کے اسپل وے آج دن گیارہ بجے کھولے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں