نقل میں مدد پر وزیر اعلیٰ کے پی کا فوری ایکشن قابل ستائش ہے، شفقت محمود

نقل میں مدد پر وزیر اعلیٰ کے پی کا فوری ایکشن قابل ستائش ہے، شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملاکنڈ بورڈ کے چیئرمین کی جانب سے بیٹے کو امتحان میں نقل میں مدد پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا فوری ایکشن قابل ستائش اقدام ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے ملاکنڈ بورڈ کے چیئرمین کی جانب سے امتحان میں بیٹے کو نقل میں مدد دینے پر ان کے خلاف فوری ایکشن لیا ہے، ایسا شرمناک رویہ نا قابل برداشت ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے مطابق وزیراعلی محمود خان نے امیدوار کو نقل کی سہولت فراہم کرنے والے امتحانی عملے کو شو کاز نوٹس جاری کیا ہے حکومت ہر سطح پر نقل کی حوصلہ شکنی کے لیے موثر اقدامات اٹھارہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں