کے۔الیکٹرک کی نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کی درخواست

کے۔الیکٹرک نے رواں سال جنوری تا جون، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد می‍ں بجلی کی قیمت بڑھانے کے لیے نیپرا کو درخواست کردی۔

 کے۔الیکٹرک کی جانب سے سب سے زيادہ فروری کے مہینے کے لیے 2 روپے 49 پیسے فی یونٹ بجلی بڑھانے کی درخواست دی گئی ہے۔

جنوری کے لیے ایک روپے 97 پیسے اور مارچ کے لیے ایک روپے 49 پیسے فی یونٹ قیمت بڑھانے کی درخواست کردی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ درخواست جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، بجلی مہنگی کرنےکی درخواست کی سماعت 28 جولائی کو ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں