ملک پانی کی کمی کی طرف بڑھ رہا ہے، شبلی فراز

ملک پانی کی کمی کی طرف بڑھ رہا ہے، شبلی فراز

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ ہمارے بہترین لینڈ اسکیپ کے باوجود ہمیں پانی کی کمی کے چیلنجز کا سامنا ہے، ملک پانی کی کمی کی طرف بڑھ رہا ہے، یہ تشویشناک بات ہے۔

اسلام آباد میں پی سی آر ڈبلیو آر کے تحت پانی کے مسائل پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پانی کی بیماریوں کی وجہ سے ہزاروں بچے ہر سال موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان جیسی زرعی معیشت کے لیے یہ صورت حال تشویشناک ہے، پانی کے مسائل کی اصل وجہ ڈیٹا نہ ہونا ہے، انہوں نے فوری طور پر پانی کا ڈیٹا تیار کرنے کی ہدایت جاری کی۔

اس موقع پر پی سی آر ڈبلیو آر اور سی ڈی اے نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے اور عزم کیا کہ مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے پانی کے مسائل کو حل کرنا ہوگا۔

چیئرمین پی سی آر ڈبلیو آر ڈاکٹر محمد اشرف کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر شبلی فراز کی ہدایت پر سی ڈی اے کو پانی سے متعلق تین خطوط لکھے ہوئے ہیں، سطح زمین اور زیر زمین پانی کی بحالی کیلئے سی ڈی اے کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سی ڈی اے کے ساتھ مل کر گراونڈ واٹر ریگولیٹری فریم ورک بنا رہے ہیں، اسلام آباد کے آئی ٹین کو پانی کے حوالے سے ماڈل سیکٹر بنائیں گے، فوڈ سیکیورٹی کے مسائل بھی پانی کی سیکیورٹی سے وابستہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں