دو منٹ خاموشی اختیار کرنے کا کہا تھا، وہ خاموشی آج بھی اختیار کی ہوئی ہے، مریم نواز

دو منٹ خاموشی اختیار کرنے کا کہا تھا، وہ خاموشی آج بھی اختیار کی ہوئی ہے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں صرف یہ رونا رو سکتا ہوں امریکا کا صدر مجھے بلاتا نہیں ہے، دو منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا کہا تھا، وہ خاموشی آج بھی اختیار کی ہوئی ہے۔

مظفر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سلیکٹڈ ووٹ چوری کرکے آنے والے کے دور میں بھارت کشمیر کی حیثیت بدل دیتا ہے، کیا لوگ یہ توقع رکھتےہیں کہ کشمیر گنوا کر بولیں میں کیا کروں۔

مریم نواز نے کہا کہ میری رگوں میں کشمیری باپ اور ماں کا خون ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نہ صرف آپ کی آزادی کی جنگ لڑے گا بلکہ آزادی آپ کی جھولی میں ڈالے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں