پنجاب اسمبلی کا 25 اجلاس 12 مئی کو طلب، ایجنڈا جاری

لاہور: ( نیوز ڈیسک ) پنجاب اسمبلی کا 25 واں اجلاس 12 مئی بروز پیر دوپہر دو بجے ہوگا، پنجاب اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں بھارتی حملہ کے خلاف حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے متفقہ قرارداد بھی پیش کی جائے گی۔ اجلاس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے، اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک، نعت رسول مقبول اور قومی ترانہ سے ہوگا۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے متعلق سوالوں کے جوابات دیئے جائیں گے، اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹسز، تحریک التوائے کار اور تحریک استحقاق بھی پیش کی جائیں گی۔ حکومتی بزنس میں دی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی ترمیمی بل 2025ء اور دی پنجاب فرٹیلائز کنٹرول بل 2025 ایوان میں پیش کیا جائے گا۔