علما بورڈ کے کہنے پرعمران نے فضل الرحمان کانام بگاڑنا چھوڑا، اشرفی

وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ متحدہ علما بورڈ کے کہنے پر وزیراعظم عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کا نام بگاڑنا چھوڑا۔ عمران خان نے اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کو ہر محاذ پر شکست دی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ تحفظ ناموس رسالت کے معاملے پر پوری دنیا نے عمران خان کو سراہا۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ اتحاد بناکر دس نشستیں نہ لینے والے اپوزیشن رہنما عمران خان پر تنقید کرتے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ امریکا افغانستان سے جارہا ہے۔ افغانستان میں امن قائم ہونا چاہیے۔ 30 لاکھ مہاجرین کو اب اپنے ملک واپس چلے جانا چاہیے۔ ان کی مزید مہمان نوازی کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں