اسلام آباد: ( نیوز ڈیسک ) پاکستانی قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے امریکی وزیر خارجہ سے رابطہ کیا اور پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان پاک بھارت کشیدہ صورت حال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاک بھارت کشیدگی سے متعلق بیان میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کررہے ہیں، پاکستان اور بھارتی قیادت سے پرامن حل کے لئے رابطے جاری رکھیں گے، صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ دونوں ممالک میں کشیدگی جلد ختم ہوجائے گی۔ یاد رہے کہ بھارت نے پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر میزائل حملے کیے جن میں سویلین آبادی اور مساجد کو نشانہ بنایا گیا۔