کسی بھی جارحیت پر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے: چین کا بڑا اعلان

بیجنگ: ( نیوز ڈیسک ) چین نے پاکستان کی حمایت میں بڑا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کیخلاف کسی بھی جارحیت پر چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ چینی صدر کے سابق معاون ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے کہاکہ چین پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کیلئے ہر سطح پر پرعزم ہے، کسی بھی جارحیت کو روکنا وقت کی اہم ضرورت ہے، پہلگام حملے پر مکمل اور غیرجانبدار تحقیقات ضروری ہیں۔

سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے پاکستانی مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے بار بار پہلگام فالز فلیگ آپریشن پر شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔