بھارت کا انتہا پسندانہ رویہ، پاکستانی ترانے کی ویڈیو اپ لوڈ ہونے پروزیراعظم شہباز شریف کا یوٹیوب چینل بھی بلاک کر دیا

وزیراعظم کے سرکاری چینل پر تقریر چلنے کے بعد یوٹیوب انتظامیہ نے بھارتی شکایت پر تقریر یوٹیوب سے ہٹا دی، ویڈیومیں فوج کے کیڈٹس کی تقریب پر مبنی ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت دکھائی گئی ہے اور پس منظر میں پاکستان کا قومی ترانے کی آواز ہے

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) پہلگام واقعہ کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکارہوگیا، پاکستانی ترانے کی آواز آنے پروزیراعظم شہباز شریف کا یوٹیوب چینل بھی بلاک کر دیا، بھارت کی جانب سے پاکستانی میڈیا پر ہونے والی پابندیوں کا سلسلہ جاری جن میں اب وزیراعظم کا سرکاری یوٹیوب چینل بھی شامل ہو گیا ہے،بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے سرکاری چینل پر تقریر چلنے کے بعد یوٹیوب انتظامیہ نے بھارتی شکایت پر تقریر یوٹیوب سے ہٹا دی۔
وزیراعظم کے چینل پر حب الوطنی پر مبنی قومہ ترانے کی ایک ویڈیو اپ لوڈ ہونے کے بعد بھارتی حکومت نے یوٹیوب چینل کو بلاک کردیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ویڈیومیں فوج کے کیڈٹس کی تقریب پر مبنی ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت دکھائی گئی ہے اور پس منظر میں پاکستان کا قومی ترانے کی آواز ہے۔
بھارت کا یہ اقدام انتہاپسندانہ روئیے کی ایک اور مثال ہے جس میں انہوں نے ایک جمہوری ملک کے منتخب وزیراعظم کے سرکاری چینل تک کو بلاک کرکے اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگانے کی کوشش کی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت نے سچ چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے یوٹیوب پر کئی پاکستانی چینلز پر پابندی لگا دی تھی۔بھارت کی جانب سے 16پاکستانی یو ٹیوب چینلز پر پابندی لگا ئی گئی تھی۔بھارتی حکومت بوکھلاہٹ میں الٹے سیدھے اقدامات کرنے لگی تھی۔ پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی حکومت حواس باختہ ہوگئی تھی۔بتایا گیا تھا کہ بھارتی وزارت داخلہ نے ان چینلز پرپابندی لگانے کی ہدایات کی تھیں۔
بھارتی حکومت سچ دکھانے پربوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی تھی ۔گزشتہ روز بھی بھارت کی جانب پہلگام واقعہ کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا تھا سوشل پرپاکستانی نیوزچینلزپر پابندی لگانے کے بعد اب پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس بھی بلاک کر دئیے تھے۔بھارتی میڈیا کاکہنا تھا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد معروف پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس بلاک کئے گئے تھے۔
بھارت کی جانب سے مواد کی نگرانی سے متعلق قانونی درخواست کے تحت، انسٹاگرام نے کئی معروف پاکستانی اداکاروں اور انفلوئنسرز کے اکاو¿نٹس تک بھارتی صارفین کی رسائی محدود کردی تھی۔ بھارت کی جانب سے جن پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس بلاک کئے گئے تھے ان میںگلوکار علی ظفر،اداکارہ ماہرہ خان،اداکارہ ہانیہ عامر،اداکار بلال عباس خان،اداکارہ سجل علی،اداکارہ صنم سعید ،اقراءعزیز اور عائزہ خان شامل تھے۔یہ بھی بتایاگیا تھا کہ بھارتی صارفین جب ان اکاونٹس تک رسائی کی کوشش کررہے ہیں تو ان کے پاس پیغام اکاونٹ بھارت میں دستیاب نہیں اور اسے محدود کرنے کی ایک قانونی درخواست پر عمل کیا تھا۔