پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مارگرایا،سیکورٹی ذرائع

پاک فوج نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کو ناکام بناتے ہوئے مار گرایا،ایل او سی پر بھمبرکے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کوشش کی تھی

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک ) سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے جاسوسی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا ہے ،پاک فوج نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کو ناکام بناتے ہوئے کواڈ کاپٹرمار گرایا،سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل او سی پر بھمبرکے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کوشش کی تھی،سیکیورٹی ذرائع نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے کہ بھمبر کے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر سے جاسوسی کی کوشش کی گئی تھی۔
پاک فوج کی بروقت کارروائی نے دشمن کی سرحد پار جاسوسی کی مذموم کوشش کو ناکام بنا دیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پاک فوج کی مستعدی۔پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنادیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور موثر جواب دینے کیلئے ہر دم تیار ہے۔

پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ ملکر دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیں گی۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ یہ واقعہ پاک فوج کی مستعدی، پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی اور دھمکیوں کا سلسلہ جاری تھا، اب بھارت فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھی اتر آیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج دشمن کی کسی بھی ناپاک سازش کو خاک میں ملانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور ہر محاذ پر مادر وطن کے دفاع کیلئے پرعزم ہے۔
پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔خیال رہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت نے بنا کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کردیاتھا۔پاکستان نے پہلگام واقعے کی مذمت کی تھی بلکہ وزیراعظم شہباز شریف نے پہلگام واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروانے کی پیشکش کی تھی ۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار تھا۔