انقرہ:( نیوز ڈیسک ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئےاقوام عالم کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی بنانا ہوگی۔ ترکیہ کےصدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےشہباز شریف کا کہنا تھا کہ شانداراستقبال پرشکرگزارہوں، طیب اردوان سےملاقات پرخوشی ہوئی،ان کی قیادت میں ترکیہ نےشاندارترقی کی۔
انہوں نے کہا کہ طیب اردوان ایک دوراندیش اوروژنری لیڈرہیں، 2010کےسیلاب میں ترکیہ صدر نےپاکستان کا دورہ کرکےمتاثرین سےبھرپوریکجہتی کا مظاہرہ کیا اور سیلاب کےدوران پاکستان کی بھرپورمدد کی۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نےمختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبےشروع کرنے پر اتفاق کیا ہے، انسداد دہشت گردی کے لیے ترکیہ کے تعاون کے مشکورہیں، دونوں ملکوں میں توانائی، کان کنی، معدنیات اورآئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پراتفاق ہوا۔
شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں50ہزارمعصوم جانوں کےضیاع کی شدید مذمت کرتےہیں، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتےہیں، مسئلہ کشمیرپرترکیہ کی غیرمتزلزل حمایت پرمشکورہیں، شمالی قبرص کےمعاملےپرترکیہ کےموقف کی حمایت کرتےہیں۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ وقت آگیا ہےکہ دہشت گردی کےخلاف مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی، قیام امن کےلیےاقوام عالم کودہشت گردی سےنمٹنےکےلیےحکمت عملی بنانا ہوگی۔
طیب اردوان
ترکیہ کے صدرطیب اردوان نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کوترکیہ آمد پرخوش آمدید کہتا ہوں، باہمی رابطےمضبوط دوستی کی علامت ہیں،پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتےہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دفاعی شعبےمیں پاکستان سے مل کر مشترکہ منصوبےشروع کرنا چاہتےہیں ،عالمی امورپردونوں ملکوں کےخیالات میں مکمل ہم آہنگی ہے۔
طیب اردوان نے مزید کہا کہ دونوں ملک آزاد اورخودمختارفلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہیں۔