اسلام آباد: ( نیوز ڈیسک ) سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اقدام قتل، جعلی رسیدوں و دیگر ضمانت کے کیس، بانی پی ٹی آئی کی 15 اپریل کو سیشن عدالت طلبی کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
اڈیالہ جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے کیلئے خصوصی سکیورٹی مانگ لی، بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی کیلئے اڈیالہ جیل حکام نے خصوصی گارڈز مانگ لئے۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے سکیورٹی ڈویژن کو خط لکھا گیا، بانی پی ٹی آئی کو 15 اپریل کو ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اقدام قتل، جعلی رسیدوں و دیگر کیسز میں ضمانتیں زیر سماعت ہیں۔