پاکستان میں حالات اتنے برے نہیں ہیں، فرخ حبیب

پاکستان میں حالات اتنے برے نہیں ہیں، فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے دعویٰ سے کہا ہے کہ پاکستان میں حالات اتنے برے نہیں ہیں۔ عمران خان کی کوشش ہے کہ ملک کو بہتری کی طرف لے کر جائیں۔

اسلام آباد میں تقریب میں گفتگو کے دوران فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان میں حالات اتنے برے نہیں ہیں، وسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائیں گے۔

وزیر مملکت نے مزید کہاکہ پاکستان میں فوڈ سیکیورٹی بھی ضروری ہے، وزیراعظم ملک کو بہتری کی طرف لے کر جارہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھاکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار برآمدات کا ریکارڈ قائم ہوا جبکہ ہم نے ریکارڈ ٹیکس بھی اکٹھا کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں