کورونا وائرس سے مزید 2 درجن اموات، کل ہلاکتیں 22345

پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 2 درجن اموات، کل ہلاکتیں 22345

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے، ملک میں کورونا کیسز میں معمولی اضافہ سامنے آیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 277 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 24 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 1 ہزار 110 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 7 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 345 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 59 ہزار 685 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 31 ہزار 910 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 863 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 9 لاکھ 5 ہزار 430 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 46 ہزار 941 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 46 لاکھ 37 ہزار 171 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 48 ہزار 801 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 63 لاکھ 56 ہزار 499 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، یہاں اب تک 3 لاکھ 46 ہزار 454 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 761 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار 387 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 478 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 38 ہزار 179 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 324 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 82 ہزار 779 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 779 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 27 ہزار 242 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 309 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 20 ہزار 405 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 583 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 6 ہزار 239 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 111 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں