سینئر پی پی رہنما گزشتہ کچھ عرصے سے کافی علیل تھے، ہسپتال میں زیر علاج رہے
کراچی ( نیوز ڈیسک ) پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر منگل کی شب کو کراچی میں انتقال کر گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تاج حیدر گزشتہ کچھ عرصے سے کافی علیل تھے، علالت کے باعث وہ ہسپتال میں زیر علاج بھی رہے۔ تاج حیدر کے انتقال پر ملک کی سیاسی قیادت کی جانب سے گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔