بیرونی طاقتوں کے ہاتھوں کھیلنے والے ملک دشمن عناصر کے خلاف جلد ڈنڈا چلے گا، سینیٹر فیصل واوڈا

پاکستان کے خلاف کسی قسم کی سازش پہلے برداشت کی، نہ اب برداشت کی جائے گی،مئی کے مہینے میں پاکستان کیلئے مثبت خبریں سامنے آئیں گی،سینیٹر کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئیٹر

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) سینیٹر فیصل واوڈا کاکہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف کسی قسم کی سازش پہلے برداشت کی، نہ اب برداشت کی جائے گی، بیرونی طاقتوں کے ہاتھوں کھیلنے والے ملک دشمن عناصر کے خلاف جلد ڈنڈا چلے گا اور ان کی گرفتاریاں ہوں گی،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئیٹر)پر شیئر کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اب پاکستان کیخلاف کسی قسم کی سازشوں کو برداشت نہیں کیاجائیگا۔
میں ملک سے باہر ہوں، مئی کے مہینے میں پاکستان کیلئے مثبت خبریں سامنے آئیں گی۔ یہ مثبت خبریں ہمیشہ کی طرح سیاسی جمہوری لاشوں کی طرف سے نہیں بلکہ کہیں اور سے آئیں گی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر کیخلاف اب جلد ڈنڈا چلے گا اورآنے والے دنوں میں ان کی گرفتاریاں بھی ہوں گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کی عدم شرکت کو بڑی غلطی تھی۔

انہوں نے کہاپی ٹی آئی کہ یہ عجیب فیصلہ تھا۔ دہشتگردی کا مسئلہ اس وقت قومی ایشو تھا۔ پی ٹی آئی کی اس اہم اجلاس میں عدم شرکت مناسب نہیں تھی۔ایک انٹرویو میں فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا تھاکہ اجلاس میں کسی نے سیاسی پوائنٹ سکورنگ نہیں کرنا تھی۔ اجلاس میں پاکستان اور ملکی سلامتی سے متعلق ہی بات ہونی تھی۔ میرے خیال سے پاکستان تحریک انصاف کو اجلاس میں شرکت کرنا چاہیے تھی۔
پی ٹی آئی نے اجلاس میں شرکت نہ کرکے بہت بڑی غلطی کی تھی۔ پی ٹی آئی کنفیوژن کا شکار تھی کیونکہ اختلافات ختم نہیں ہو رہے تھے۔قبل ازیںوفاقی وزیر نیشنل فود سکیورٹی و ریسرچ رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مستقبل کی سیاست میں کوئی کردار نہیںتھا۔پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ انتشار اور مفاد پرستوں کا ٹولہ تھا۔وفاق بڑے صبر سے کام لے رہا ہے کوئی ایکشن نہیں لے رہا جس سے خیبر پختوانخواہ حکومت ختم کی جائے۔