پاسپورٹ کی نئی درجہ بندی فہرست، پاکستان کمزور ترین ممالک میں شامل

اسلام آباد: ( نیوز ڈیسک ) پاسپورٹ کی درجہ بندی کے حوالے سے نئی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں پاکستانی پاسپورٹ ایک بار پھر دنیا کے کمزور ترین ممالک میں شامل رہا ہے۔

دراصل، کسی بھی ملک کے پاسپورٹ کو رینکنگ دینے کیلئے 5 عوامل کو مدنظر رکھا جاتا ہے جن کی بنیاد پر کسی بھی ملک کے پاسپورٹ کی درجہ بندی کی جاتی ہے، ان عوامل میں پہلے نمبر پر ویزا فری سفر 50 فیصد، دوسرے نمبر پر شہریوں پر ٹیکس 20 فیصد اور تیسرے نمبر پر اس ملک سے متعلق عوامی تاثرات 10 فیصد، دوہری شہریت 10 اور ذاتی آزادی 10 فیصد شامل ہے۔