کرپشن میں کراچی کی پرانی پارٹی ایم کیوایم کا دور بھی شامل ہے، کرپشن کی فائل وزیراعظم کو بھی بھیجوں گا،قائمہ کمیٹی کا اجلاس تھا کہ 72 گھنٹوں کے اندر 60ارب زمین کی لیز منسوخ کردی گئی، سینئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) سینئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پورٹ قاسم اور کے پی ٹی میں کرپشن کا پتا کیوں نہیں چلا ؟ کیونکہ پورا سسٹم بینیفشری ہے،کرپشن میں کراچی کی پرانی پارٹی ایم کیوایم کا دور بھی شامل ہے، کرپشن کی فائل وزیراعظم کو بھی بھیجوں گا،قائمہ کمیٹی کا اجلاس تھا کہ 72گھنٹوں کے اندر 60ارب زمین کی لیز منسوخ کردی گئی۔
انہوں نے نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائمہ کمیٹی اجلاس کیلئے جب 27 فروری کو جب میں ایجنڈا جاری کیا تو اس سے چار روز قبل ایک میٹنگ چیئر کی تھی۔ اس کے 72گھنٹوں کے اندر 60ارب زمین کی لیز منسوخ کردی گئی، پورٹ قاسم میں زمین کی قیمت 4کروڑ روپے ہے لیکن زمین 10لاکھ روپے ایکڑ دے دی گئی۔
یوں سمجھوں کہ میں نے 72 گھنٹے میں پاکستان کو 72ارب روپے کما کردے دیا ہے، زمین کس کو دی گئی تھی تو یہ زمین لیز پر دینے کا معاملہ ایک سیٹلمنٹ تھی۔
میرے پاس جتنے ثبوت اور کاغذات ہیں یہ پانچ سال میں اینٹی کرپشن، نیب، ایف آئی اے بھی جمع نہیں کرسکتی، صرف پورٹ قاسم کی زمین نہیں کے پی ٹی کے کاغذات بھی جمع کئے ہیں، جہاں میرے سو دشمن ہیں وہاں ایک دوست بھی ہے،جب پاکستان بنا تو پورٹ قاسم کی زمین 3لاکھ سے زائد ایکڑ تھی، پھر 2018سے پہلے 14 ہزار ایکڑ زمین تھی اب صرف 35ایکڑ رہ چکی ہے۔ وزارت میری ٹائم اور شپنگ میں غیرقانونی تعیناتیوں سے متعلق بھی دستاویزات ہیں، کرپشن کا پتا کیوں نہیں چلا ؟ کیونکہ پورا سسٹم بینیفشری ہے، اس میں ایک کراچی کی پرانی پارٹی ایم کیوایم کا دور بھی شامل ہے۔
میرا یک دوست دنیش کمار ہے اس نے انٹرویو دیا کہ میں اس کرپشن کیخلاف فیصل واوڈا کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔کرپشن کو پکڑنا روکنا سارے کام اپوزیشن کے ہیں، یہ وہ حکومت کی ضمانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی حکمران جماعت کا نہیں جو کہے کہ میری پاکستان میں کیا دنیا میں بھی پراپرٹی نہیں ہے، لیکن میری پراپرٹی صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہے۔میرے اشتہارات نہیں چھپتے جو پنجاب حکومت چھاپتی ہے، یا پھر خیبرپختونخواہ حکومت چھاپتی ہے۔پورٹ قاسم اور کے پی ٹی کرپشن کی فائل وزیراعظم کو بھی بھیجوں گا۔