شاہرگ میں گاڑی پرآئی ای ڈی میں دھماکا ہوا،جاں بحق مزدوروں کا تعلق سوات سے ہے،پولیس نے دھماکے کی جگہ کو تحویل میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دئیے ہیں،ڈپٹی کمشنر
ہرنائی ( نیوز ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے سے 10 مزدور جاں بحق اور متعدد کان کن زخمی ہو گئے،پولیس کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدروں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے،ابتدائی تفصیلات کے مطابق ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں گاڑی پرآئی ای ڈی میں دھماکا ہوا۔
لیویز کا کہنا ہے کہ دھماکہ کان کنوں کی گاڑی پر ہوا۔لیویز کے مطاق دھماکے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ گاڑی مکمل تباہ ہوگی۔ واقعے میں 7 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق مزدوروں کا تعلق سوات سے ہے۔ڈپٹی کمشنرہرنائی کا کہنا ہے کہ جاں بحق اورزخمی کان کن مزدورتھے، لاشیں اورزخمی کو بی ایچ یو شاہرگ منتقل کیاگیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور دھماکے کی جگہ کو تحویل میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دئیے ہیں۔شاہرگ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے زیادہ تر مزدوروں کا تعلق شانگلہ کے گاؤں پورن سے ہے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور دھماکے کی جگہ کو تحویل میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔
لیویز حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھماکا بارودی سرنگ کا ہوسکتا ہے جس میں مزدوروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم تحقیقات جاری ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل پشین بائی پاس کے قریب نجی ہسپتال میں گیس لیکیج کے دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔ زخمی ہونے والے افراد کو دیگر ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے ضلع پشین میں بائی پاس کے قریب نجی ہسپتال میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا جس میں 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ دھماکے سے ہسپتال کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا، دیواریں اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں تھیں۔