ڈوزیئرمیں عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق شواہد موجود تھے، ڈوزیئر میں حقائق موجود ہیں کہ کس طرح پی ٹی آئی سے مینڈیٹ چھینا گیا۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا خط
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسلام آباد میں آئی ایم ایف مشن کو ڈوزیئر اور چیف جسٹس سپریم کور خط بھیج دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں آئی ایم ایف مشن کو ڈوزیئر اور خط بھیج دیا ہے، دھاندلی سے متعلق شواہد پر مشتمل ڈوزیئر چیف جسٹس سپریم کورٹ کو بھی بھجوایا گیا ہے، ڈوزیئر میں شواہد موجود ہیں کہ کس طرح پی ٹی آئی کو دبایا جارہا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے 7 جولائی 2023 کو آئی ایم ایف وفد سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے قانون کی بالادستی کیلئے شفاف انتخابات کے انعقاد پر زور دیا تھا۔ ڈوزیئر میں عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق شواہد موجود تھے۔ ڈوزیئر میں حقائق اور شواہد موجود ہیں کہ کس طرح پی ٹی آئی سے مینڈیٹ چھینا گیا۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سیاسی اور معاشی استحکام کیلیے ضروری ہے کہ ہمارے تحفظات پر بین الاقوامی تنظیموں سمیت متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی توجہ دلائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ مزید معلومات یا وضاحت درکار ہو توہم وفد سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، ہمیں یقین ہے کہ پاکستان کے مستقبل سے متعلق تمام امور میں قانون کی حکمرانی اور جمہوری اصولوں کی پاسداری کو ترجیح دی جائے گی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور اور جنید اکبر کو ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل بلالیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سیکرٹریٹ حکام نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے علی امین گنڈاپور اور صوبائی قیادت کو بلائے جانے کی تصدیق کی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد ماضی میں زمان پارک آیا تھا، پارٹی قیادت یاد دہانی کیلئے پریس کانفرنس کرے۔ ذرائع کے مطابق دوسری طرف بانی پی ٹی آئی نے سندھ کی پارٹی قیادت کو تبدیلی کی ہدایات کی۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کراچی میں عالمگیر خان کو پارٹی ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی کنول شوذب اور عالیہ حمزہ کو سیاسی کمیٹی میں شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔