8 فروری کو ہم یوم سیاہ منائیں گے یہ ایک تاریک دن ہے، صوابی کے جلسے میں ملک سے کارکن شریک ہونگے، رہنماء پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو
اسلا م آباد ( نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاسد قیصر کا کہنا ہے کہ 8فروری کو دنیا کو دکھائیں گے پاکستان میں فیصلے صرف عوام ہی کریں گے،صوابی کے جلسے میں ملک سے کارکن شریک ہونگے، 8 فروری کو ہم یوم سیاہ منائیں گے یہ ایک تاریک دن ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے کہا کہ 8فروری کے دن ہمارا حقیقی مینڈیٹ ہم سے زبردستی چھینا گیا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور پارٹی قیادت صوابی جلسے میں الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کیخلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔اسی طرح ملک کے دیگر شہروں میں بھی پارٹی کارکن مظاہرے کریں گے۔عوام کی اکثریت نے الیکشن میں پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیا تھا لیکن راتوں رات ہمارے حق پر ڈاکہ مارا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان عوام میں مقبول ہیں کیونکہ عوام نے عمران خان کے نام پر ووٹ دیا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین 8 فروری کو صوابی میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ اور شمالی پنجاب کے پی ٹی آئی کے کارکنان صوابی میں جمع ہوں گے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 8 فروری کو یومِ سیاہ منایا جائے گا۔
پی ٹی آئی کارکنان اور پارٹی قیادت صوابی میں احتجاج ریکارڈ کرے گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پارٹی کارکنان 8فروری کو مظاہرے کریں گے۔قبل ازیںچیئرمین بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کے خاتمے کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہاتھا کہ مذاکرات کے دروازے ان لوگوں نے بند کئے جو سیاسی حل نہیں چاہتے تھے۔ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا تھاکہ مذاکرات کے دروازے ہم نے نہیں حکومت نے بند کئے تھے۔
حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہی نہیں تھی۔ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے پہل کی تھی اورکہا تھااپنے لئے ڈیل نہیں جمہوریت اور ملک کیلئے موقع دیاتھا اور ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی اور کمیشن کا قیام پر مشتمل صرف دو مطالبات تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک مہینہ مذاکرات ہوئے کوئی حل نہیں نکلا، حکومت نے جو کچھ لکھا ہوا تھا وہ ہمارے ساتھ شیئر کرتے۔