تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے صدق دل سے تیار ہوں، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کمیشن کی بجائے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش کردی ، میں چاہتا ہوں مذاکرات آگے بڑھیں ، وزیراعظم کا وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب

اسلا م آباد ( نیوز ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے صدق دل سے تیار ہوں، میں چاہتا ہوں مذاکرات آگے بڑھیں، وزیراعظم نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش کردی،اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا۔
تحریک انصاف مذاکرات سے بھاگ رہی ہے۔ہماری کمیٹی نے کہا ہے کہ ہم جواب لکھ کر دیں گے۔ ہاوس کمیٹی کیلئے تیار ہیں۔ہاوس کمیٹی کیلئے تیارہیں۔ ہاوس کمیٹی2014 کے دھرنے کابھی احاطہ کرے۔ 2018 میں تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کی ایک میٹنگ بھی نہیں ہوئی۔ ہم نے ہر ممکن کوشش کی کہ مذاکرات سازگار ماحول میں ہوں ۔
تحریک انصاف تحریری مطالبات پر جواب دینے سے قبل ہی بھاگ گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت نیک نیتی سے پی ٹی آئی سے مذاکرات کئے۔ ہماری کمیٹی نے کہا کہ اپنے تحریری مطالبات دیں۔حکومتی کمیٹی کے مطالبے پر تحریک انصاف نے تحریری مطالبات پیش کئے جس پر ہم نے انہیں آگاہ کیا کہ ان مطالبات کا انہیں تحریری جواب ہی دیا جائے گا اور ابھی 28 تاریخ کو ملاقات ہونی ہی تھی کہ اس سے پہلے وہ انکار کرکے بھاگ گئے۔وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کو کمیشن کی بجائے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئیں بیٹھیں۔
ہم ہاوس کمیٹی بنانے کو تیار ہیں۔ ہم مذاکرات کیلئے صدق دل سے تیار ہیں۔ملک کسی انتشار سے مزید نقصان کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ہم چاہتے ہیں ملک آگے چلے۔وزیراعظم شہباز شریف کا گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ابھی ہم نے میجرحمزہ اسرار شہید کا جنازہ پڑھا ہے، میجرحمزہ اسرارشہید نے خوارج کامقابلہ کیا۔ حمزہ اسراراورسپاہی محمدنعیم نےجام شہادت نوش کیا۔
افواج پاکستان کے جوان اورافسران قربانیاں دے رہے ہیں۔ قربانیوں کی تکریم اورتوقیر ہم سب کافرض ہے۔ امن نہیں ہوگا تو ملک میں ترقی کاخواب ادھورارہ جائے گا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ کی وجہ سے پاکستانیوں کی جانیں ضائع ہوئیں اس دھندے کی وجہ سے پاکستان کاامیج خراب ہوا اس پربھرپور توجہ ہے،جب تک مکمل ایسے عناصر کاخاتمہ نہیں ہوگا چین سے نہیں بیٹھیں گے۔شرح سود میں ایک فیصد کمی کا اعلان کیا ہے میراخیال ہے2 فیصد کم ہوناچاہئے تھا۔ ملک کی ترقی وخوشحالی کاخواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔