راولپنڈی: ( نیوز ڈیسک ) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے سنگجانی جلسہ کیس میں اعظم خان سواتی کی ضمانت منظور کر لی۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی نے اعظم خان سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، وکلاء صفائی بابر اعوان، سہیل خان اور عثمان علی نے درخواست ضمانت پر دلائل دیئے۔
دلائل سننے کے بعد عدالت نے اعظم خان سواتی کی ضمانت منظور کر لی۔ یاد رہے کہ اعظم سواتی کے خلاف تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، اعظم سواتی کو 5 نومبر کو اٹک جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا اس وقت وہ اٹک جیل میں قید ہیں۔