حسب ضرورت کسی کو اچھا اور کسی کو برا کہنا درست نہیں یہ نہیں ہوسکا کہ اندر پاﺅں پڑوں اور باہر آکر گالی دوں، آرمی چیف اور بیرسٹرگوہر کی ملاقات کسی کیلئے باعث پریشانی نہیں، سینیٹر فیصل واوڈا کی گفتگو
اسلا م آباد ( نیوز ڈیسک ) سینیٹر فیصل واوڈاکا کہنا ہے کہ آرمی چیف سے ملاقات سے متعلق جھوٹ بولا جارہا ہے،حسب ضرورت کسی کو اچھا اور کسی کو برا کہنا درست نہیں۔ یہ نہیں ہوسکا کہ اندر پاﺅں پڑوں اور باہر آکر گالی دوں،آرمی چیف اور بیرسٹرگوہر کی ملاقات کسی کیلئے باعث پریشانی نہیں،نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ مذاکرات 20 جنوری کے بعد ہوں گے۔
20 تاریخ کے بعد پی ٹی آئی لیٹ کر اور حکومت اکڑ کر مذاکرات کرے گی۔ابھی تو مذاق ہورہا ہے۔ 20 تاریخ کے بعد پی ٹی آئی لیٹ کر مذاکرات کرے گی۔ پہلے فارم 47کی حکومت کہتے تھے اب ان سے بات کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران کوسزاہوئی توپی ٹی آئی حکومت کو برا کہنے لگے گی۔
حکومت اور پی ٹی آئی دونوں چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں تو معاملات طے کون کرے گا۔
ملک سے مذہبی کارڈ کھیلنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ بشریٰ بی بی اس وقت پی ٹی آئی کو سنبھال رہی ہیں۔ہمارے نیک ہونے کا فیصلہ اللہ نے کرنا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ انہیں بہت امیدیں ہیں لیکن ان کیلئے بہت مایوسی ہو گی، تاریخ بدل سکتی ہے فیصلہ نہیں بدل سکتا۔190ملین پاونڈ کیس کےفیصلے میں تو سزا ہونی ہی ہونی ہے۔
ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سمجھا دیں دیوار میں سر ماریں گے تو سر پھٹ جائے گا۔ ایک ادارہ ہے جو ملک کو دشمنوں سے بچا رہاہے، ملک ڈیفالٹ نہیں ہو گا کیوں کہ اس کی ضمانت ریاست دے گی۔ 20جنوری کے بعد پی ٹی آئی لیٹ کر مذاکرات کرے گی اور حکومت اکڑے گی۔ ٹرمپ کارڈ پی ٹی آئی کی جیب سے نکل کر شہباز شریف کی جیب میں گر گیا تھا۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگرکوئی پاپولر ہے تو کیا وہ کرپشن کر سکتا ہے ؟ کوئی وزیراعظم کرپشن کرکے نکل جائے تو کیا اس پر سزا نہ ہو؟ کریکٹر دیکھیں کہ 20 سال میں اس شخص نے پاکستان کو کیا دیا ہے،26نومبر کو جو کچھ ہوا وہ کیا تھا؟۔ کوئی جماعت دھرنوں کیلئے سامان لیتی ہے تو اس پر گارنٹی ہونی چاہیے،عدالتوں ، اداروں اور سیاسی لیڈران کی میموری فائل ہونی چاہیے تھی۔