عمران خان کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد 186 ہو گئی

بانی پی ٹی آئی کیخلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا، پنجاب میں عمران خان کے خلاف 99 مقدمات ، خیبرپختونخوا میں 2 اور اسلام آباد میں 74 مقدمات درج ہیں ، رپورٹ

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد 186 ہو گئی،عمران خان کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آ گئیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی،اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 99 مقدمات درج ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 2 مقدمات درج ہیں۔
اسی طرح اسلام آباد پولیس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 74 مقدمات درج ہیں۔مقدمات کی تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 99، خیبرپختونخوا میں 2، اسلام آباد میں 74 مقدمات درج ہیں جبکہ ایف آئی اے کے پاس 7 مقدمات اور انکوائریز اور نیب کے پاس 3 مقدمات زیر التوا ہیں۔
اس کے علاوہ توشہ خانہ فوجداری کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل بھی زیر التوا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے خلاف اکتوبر، نومبر، اور دسمبر کے احتجاج کے تناظر میں بھی مقدمات درج کئے گئے ہیں۔وزارت داخلہ کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل زیر التوا ہے، عمران خان پر اکتوبر،نومبر اور دسمبر میں ہونے والے احتجاج کے تناظر میں بھی مقدمات درج ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز بھی بانی پی ٹی آئی کے خلاف ڈی چوک احتجاج کے بعد اسلام آباد میں مزید 14 مقدمات درج کئے گئے تھے جس کے بعد ان کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی مجموعی تعداد 76 ہو گئی تھی۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی تھی۔ قبل ازیں پولیس رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں 62 مقدمات درج تھے۔عدالت میں نیب اور ایف آئی اے کی جانب سے مقدمات کی رپورٹس جمع کروا دی گئی ہیں۔ اسی طرح کے پی، سندھ اور بلوچستان کے مقدمات کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کروا دی گئی تھی۔پولیس رپورٹ جمع کرائے جانے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کے حصول کی درخواست نمٹا دی۔ عمران خان کی بہن نورین نیازی کی جانب سے مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی۔