اچھی پالیسیوں اور بروقت فیصلوں کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم کی پیٹرول کی سمگلنگ کے خلاف مزید سخت کارروائی اورایف بی آر ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے اہم کاموں کو 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت، معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں، وزیراعظم کی اجلاس میں گفتگو

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اچھی پالیسیوں اور بروقت فیصلوں کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،وزیر اعظم کی پیٹرول کی سمگلنگ کے خلاف مزید سخت کارروائی کی ہدایت،ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن حکومت کی اہم معاشی اصلاحات میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے،وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ڈیجیٹائزیشن سے متعلق اجلاس ہوا، وزیر اعظم نے محصولات میں اضافے کیلئے ڈیٹا پر مبنی حکمت عملی پر زور دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔جو ملک کی معیشت کیلئے مفید ثابت ہوں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن معاشی اصلاحات میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے اور ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
وزیر خزانہ، وزیر مملکت، چیئرمین ایف بی آ ر اور سیکریٹری خزانہ کی کوششیں لائق تحسین ہیں جبکہ معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں فسکل سپیس بڑھنا خوش آئند ہے۔

انہوں نے ایف بی آر ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے اہم کاموں کو 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم کی فروخت 25 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچنا انتہائی خوش آئند ہے۔وزیر اعظم نے ملک میں ٹیکسیشن کو موثر اور تیز تر بنانے، محصولات کے نفاذ اور حکمت عملی پر عملدرآمد کے حوالے سے سخت اقدامات کی بھی ہدایت کی۔وزیر اعظم نے پیٹرول کی سمگلنگ کے خلاف مزید سخت کارروائی کی ہدایت بھی کی۔
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سال بہ سال 15 فیصد اضافہ ہوا ، جو توانائی کی مارکیٹ میں بحالی کی نشاندہی کرتا ہے۔وزیراعظم نے سیمنٹ انڈسٹری کی ویڈیو اینالیٹیکس کی تنصیب کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ چینی کی برآمد کے بروقت فیصلے کی بدولت پاکستان کو 500 ملین کا قیمتی زر مبادلہ ملا۔اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں کہا گیا کہ ایف بی آر کی ویلیو چین کی ڈیجیٹائزیشن سی متعلق تمام کام مارچ 2025 تک مکمل ہو جائے گا، شوگر انڈسٹری کی ویڈیو اینالیٹکس کی تنصیب کا کام مکمل ہو چکا ہے اور سیمنٹ انڈسٹری کی ویڈیو اینالیٹکس کی تنصیب کے حوالے سے ڈیزائن کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے۔